اردو

urdu

ETV Bharat / state

سات مہینے میں 14 قتل، بریلی میں سائیکو کلر کا خوف

بریلی میں میں ایک ہی طرز پر خواتین کے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ شاہی تھانہ علاقہ، فتح گنج تھانہ علاقہ اور شیش گڑھ تھانے میں 14 خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔Psycho Killer in Bareilly

بریلی میں سائیکو کلر کا خوف
بریلی میں سائیکو کلر کا خوف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 5:06 PM IST

Updated : Nov 27, 2023, 5:13 PM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع میں خواتین کا قتل اور لاشیں پھینکنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ یہاں ایک ہی طرز پر تمام خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے باعث خواتین کے قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو شیش گڑھ تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں کھیتوں میں گئی ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ اس قسم کے قتل کے بعد علاقے میں اب تک 14 خواتین کو قتل کیا جا چکا ہے۔

پورا معاملہ شیش گڑھ تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔ یہاں گاؤں کی رہائشی 55 سالہ خاتون اپنے کھیت میں سرسوں کا ساگ لینے گئی تھی، جبکہ خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شیش گڑھ گئے ہوئے تھے۔شام کو جب سب گھر واپس آئے تو پتہ چلا کہ عورت کھیتوں سے واپس نہیں آئی تھی۔ گھر والے تلاش کرتے کرتے کھیت پہنچ گئے۔ کھیت میں پڑی خاتون کی ٹوٹی ہوئی چوڑیاں اور چپل دیکھ کر گھر والے حیران رہ گئے۔ کچھ ہی فاصلے پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔ لاش دیکھ کر لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو گلے میں ساڑھی کا پھندا باندھ کر سر پر مارنے کے بعد قتل کیا گیا۔

اطلاع پر سی او بہیدی ڈاکٹر تیجویر سنگھ اور شیش گڑھ تھانے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ خاتون کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سشیل گھلے چندر بھان بھی وہاں پہنچ گئے۔ پولیس نے ڈاگ سکواڈ اور فرانزک ٹیم کی مدد سے تفتیش شروع کر دی۔ اس کے ساتھ ہی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ متوفی خاتون کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اس طرح شاہی تھانہ علاقہ اور شیش گڑھ میں خواتین کے مسلسل قتل کے واقعات کی طرح اس کی ماں کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی خودکشی

علاقے میں ہونے والی ہلاکتوں نے گاؤں والوں کے ذہنوں میں دہشت پیدا کر دی ہے۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر ان کے ذہن میں شاہی تھانہ علاقہ اور شیش گڑھ تھانہ علاقہ میں ہونے والے بہیمانہ قتل کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اس علاقے میں خواتین کو قتل کرنے کا سلسلہ مئی کے مہینے میں شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کھیتوں میں جانے والی 40 سے 70 سال کی خواتین ہی سائیکو کلر کا نشانہ بنتی ہیں۔ ان قتلوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ان علاقوں کی خواتین اور بچے گھر سے نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ان 14 قتلوں میں سے صرف 3 خواتین کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ تمام وارداتیں صرف شاہی تھانہ علاقہ، فتح گنج تھانہ علاقہ اور شیش گڑھ تھانہ علاقہ میں ہو رہی ہیں۔

Last Updated : Nov 27, 2023, 5:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details