خاندانی ذرائع کے مطابق بھونیشور کے والد کرن پال بنیادی طور پر بلند شہر کے باشندے تھے اور محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ تھے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے لیور کی سنگین بیماری میں مبتلا تھے۔ کچھ دنوں تک دہلی اور نوئیڈا میں ان کا علاج ہوا تھا۔
تیز گیندباز بھونیشور کمار کے والد کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز بھونیشور کمار کے والد کرن پال کی موت ہو گئی۔ وہ 63 برس کے تھے اور لمبے عرصے سے بیمار تھے۔
4
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے جواب دینے کے بعد انھیں یہاں گنگا نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لے آیا گیا تھا جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی لاش کو بلند شہر میں ان کے آبائی گاؤں لے جایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔