اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلدیپ یادو نے غریبوں میں راشن تقسیم کیا - کرکٹ

کانپور کے رہنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑی جو چائنا مین کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے آج اپنے ہاتھوں سے غریبوں میں راشن کے کِٹس تقسیم کیے۔

cricket player kuldeep yadav distributed ration among poor in kanpur
کلدیپ یادو نے غریبوں میں راشن تقسیم کیا

By

Published : May 7, 2020, 12:41 PM IST

عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کھلاڑی کلدیپ یادو جنہیں چائنا مین بالر کے نام سے جانا جاتا ہے، نے آج کانپور میں غریبوں میں راشن کے کِٹ تقسیم کیے۔

اترپردیش کا کانپور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے یہاں کے تقریبا 22 علاقے ایسے ہیں جو ہاٹ اسپاٹ متعین کیے گئے ہیں جہاں صرف ضروری چیزیں ہی آ جا سکتی ہیں۔ کسی کو بھی اس علاقے سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی۔

ایسے میں ان علاقوں میں بسنے والے تمام غریبوں کو یا تو حکومت کی طرف سے مدد پہنچ رہی ہے یا پھر سماجی خدمت گار تنظیمیں ان کی ضرورتوں کو پورا کر رہی ہیں۔

وہیں کانپور کے رہنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ بالر جو چائنا مین کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے آج اپنے ہاتھوں سے غریبوں میں راشن کے کِٹس تقسیم کیے۔ حالانکہ ان کے ساتھ کافی لوگ موجود تھے لیکن کلدیپ یادو ازخود اس کام میں دلچسپی لے رہے تھے۔

لوگوں نے کلدیپ یادو کے اس کام کی خوب ستائش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details