اردو

urdu

ETV Bharat / state

Alleged Encounter in Noida: نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار - گائے کے اسمگلر کا الزام

اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 62 کے قریب پولیس نے ساحل نام کے ایک شخص کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا۔ پولس کے مطابق ساحل پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام ہے اور اس پر 25000 کا انعام بھی تھا۔ Alleged Encounter In Noida

Police Encounter In Noida: نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار
Police Encounter In Noida: نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Apr 25, 2022, 3:50 PM IST

نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا میں مبینہ انکاؤنٹر کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے ساحل نام کا ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل، پستول اور فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس معاملے پر نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ رات کو سیکٹر 58 پولیس اسٹیشن کو سیکٹر 62 میں ساحل کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سیکٹر 62 میں ڈی پارک کے قریب چیکنگ شروع کردی۔ Alleged Encounter In Noida

Police Encounter In Noida: نوئیڈا میں پولیس انکاؤنٹر میں انعامی بدمعاش گرفتار

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Noida: نوئیڈا میں انکاؤنٹر، انعامی بدمعاش زخمی

پولیس کے مطابق اس دوران جب ملزم موٹر سائیکل سے چوراہے کے قریب پہنچا تو پولیس ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کو روکتا دیکھ کر ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ اس کے بعد پولیس ٹیم کی جوابی کارروائی میں ہاپوڑ کا رہنے والا بائک سوار ساحل گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے نام پر کئی تھانوں میں نصف درجن کے قریب مقدمات درج ہیں۔ وہیں اس معاملے میں پولیس اس کے چار دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔ Alleged Encounter In Noida

ABOUT THE AUTHOR

...view details