ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے رہنے والوں کے لیے بڑی خبر ہے۔ آج سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔15 to 18 year Olds Get Covid Vaccine in Noida پیر سے ضلع کے 27 مقامات پر بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ COVID Vaccination Centres For 15-18 Year Olds in Noida اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے ان 27 بوتھ مراکز پر ایک لاکھ 15 ہزار 592 بچوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ روزانہ 4 سے 5 ہزار بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات
کوون (Cowin) پورٹل پر رجسٹریشن یکم جنوری سے شروع ہو گئی ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو رجسٹریشن کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگئی۔ Covid Vaccination Registration for 15 to 18 years old in Noida اسکول آئی ڈی کارڈ یا آدھار کارڈ کے ذریعہ بچے اپنا رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ رجسٹریشن پہلے سے استعمال شدہ فون نمبر کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے اور نئے نمبر سے بھی۔ بچے کوون ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں یا ویکسینیشن مراکز پر بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولیات بھی موجود ہے۔ رجسٹریشن کے بعد کووڈ ویکسین لگوانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔