اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود گھر بھیجا، 24 گھنٹے بعد موت

گریٹر نوئیڈا سے کووڈ 19 کے مریضون کے علاج میں ایک اور غفلت سامنے آئی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے ایک ہسپتال نے کووڈ 19 انفیکشن کے بعد بھی اس مریض کو گھر بھیج دیا۔ اس شخص کی 24 گھنٹے بعد موت ہوگئی۔

covid-19-infected-person-dead-in-greater-noida-after-hospital-negligence
کورونا ہونے کے باوجود گھر بھیجا، 24 گھنٹے بعد موت

By

Published : Jun 10, 2020, 6:13 PM IST

کورونا بحران کے دوران نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں عدم توجہی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے کووڈ 19 ہسپتال میں بڑی غفلت برتی گئی ہے۔ جہاں ایک شخص کووڈ 19 انفیکشن کے بعد بھی گھر بھیج دیا گیا اور 24 گھنٹے بعد اس شخص کی موت ہوگئی۔

آئی سی ایم آر کے رہنما خطوط کے مطابق مشتبہ شخص کو کورونا وائرس ہونے کے بعد اسے گھر نہیں بھیجا جاسکتا ہے، لیکن نوئیڈا میں ایک بہت بڑی غلطی سامنے آئی ہے۔ سیکٹر 82 میں کیندریہ وہار کے رہائشی کو کھانسی بخار کے ساتھ سانس لینے میں تکلیف تھی۔ ڈاکٹرز کے مشورے پر اس کا گریٹر نوئیڈا کے کووڈ 19 ہسپتال میں معائنہ ہوا۔

ڈاکٹروں نے تفتیشی نمونے لینے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ 24 گھنٹے بعد اچانک طبیعت خراب ہونے سے اس کی موت ہوگئی۔ رشتہ دار کا الزام ہے کہ وہ اس کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے پتہ چلا کہ وہ شخص کورونا مثبت ہے۔ اس دوران مردہ جسم تقریبا 4 گھنٹے تک گھر میں رہا۔

دیر شام اطلاع موصول ہونے کے بعد گوتم بودھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہڑی اور سٹی مجسٹریٹ اوما شنکر موقع پر پہنچ گئے۔ اسی دوران اس شخص کی نعش کو سیکٹر 94 آخری رہائش گاہ بھیجا گیا جہاں آخری رسومات سی ایم او کی موجودگی میں ادا ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details