اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورکھپور: طبی عملے کے لیے ہوٹلز کا انتظام

ملک میں پھیلے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے بچاؤ کے پیش نظر گورکھپور میں طبی عملے کو الگ رکھنے کے لیے چار نجی ہوٹلز کا استعمال کیا جائے گا۔

Breaking News

By

Published : Apr 3, 2020, 11:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور میں انتظامیہ نے چار نجی ہوٹلز کو حکومت اور صحت کے اداروں کی جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کو کوارنٹین کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف استعمال کرنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات ایک سینیئر ضلع عہدیدار نے جمعہ کو بتائی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گورکھپور ضلع انتظامیہ نے حکومت اور صحت کے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

چار نجی ہوٹلز میں ہوٹل شیوائے، ریڈیئنٹ ریزارٹ، ریڈیسن بلیو اور ہوٹل کلارکز شامل ہیں، جو لاک ڈاؤن کے باعث 25 مارچ تک کے لیے لیا گیا

اطلاع کے مطابق کورون وائرس کے مریضوں کو کوارنٹین کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ کے علاج کے لیے چار نجی ہوٹلوں کو استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

چار نجی ہوٹلز میں ہوٹل شیوائے، ریڈیئنٹ ریزارٹ، ریڈیسن بلیو اور ہوٹل کلارکز شامل ہیں، جو لاک ڈاؤن کے باعث 25 مارچ تک کے لیے لیا گیا ہے۔

گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ وجیندر پانڈین نے بتایا کہ ان چاروں ہوٹلز کو سرکاری کام کے طور پر استعمل کیے جانے والے کمروں کو کرایہ پر لیا گہا ہے۔

بی آر ڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گنیش کمار کو ریڈیسن بلو اور ریڈینٹ ریزارٹ دونوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شریکنت تیواری کو ہوٹل شیوئے اور ہوٹل کلارک کے لیے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں اضافی کوارنٹین مرکز بنانے کی شروعات انتظامیہ نے کردی، تاکہ ضلع میں تمام پنچایتوں، اور ہوٹلز کو کوارنٹین مرکز میں تبدل کیا جاسکے۔

گیا میں اضافی کوارنٹین مرکز بنانے کی شروعات انتظامیہ نے کردی ہے، ضلع میں سبھی پنچائتوں میں کورینٹائن مرکز ہے، اس کے علاوہ شہر کے دس مقامات پر کوارنٹین مرکز بنائے گئے ہیں، تاہم انتظامیہ نے ضلع میں کوروناوائرس کے مثبت معاملے بڑھتے ہی اضافی کوارنٹین مرکز بنانے شروع کردئے ہیں۔

خیال رہے کہ ہوٹل سدھارتھا کی پہلی منزل پر 28 کمرے اور دوسری منزل پر 32 کمرے ہیں، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کمروں کامعائنہ کرنے کے بعد ہوٹل منیجمنٹ کو ہدایت دی کہ ایک کمرے میں صرف ایک بیڈ رہے گا، نیز کمروں سے غیر ضروری چیزوں کو ہٹایاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details