اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: بارہ بنکی انتظامیہ فکرمند

ایک طرف ملک میں لاک ڈاؤن اور دوسری جانب کوروناوائرس میں مسلسل اضافے کے بعد اب بارہ بنکی انتظامیہ فکرمند ہوگئی ہے۔

By

Published : Mar 30, 2020, 9:12 PM IST

کووڈ 19: بارہ بنکی انتظامیہ فکرمند
کووڈ 19: بارہ بنکی انتظامیہ فکرمند

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ مثبت مریض ملنے کے بعد بارہ بنکی کے ضلع انتظامیہ کی فکر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

واضح رہےکہ ابھی تک انتظامیہ صرف بیرون ملک اور دہلی سے لوٹنے والوں پر خاص نظر بنائے ہوئے تھی، لیکن اب انتظامیہ نے مغربی اترپردیش سے لوٹنے والے افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لوٹنے والے افراد کی سکریننگ کرانے کا فیصلہ

اس کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے خصوصی اپیل جاری کی ہے کہ مغربی اترپردیش سے آنے والے افراد کی اطلاع عوام کنٹرول میں دی جائے، تاکہ انہیں قرنطنیہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ نوئیڈا میں اب کووڈ-19 کے 36 مثبت کیس پائے جا چکے ہیں، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دوشنبہ کو ہی نوئیڈا کا دورہ کرکے وہاں کے افسران کو ہدایت کی ہے۔

اس ہدایت سے ریاست کے دیگر افسران نے نصیحت کے طور پر لیتے ہوئے مستعدی میں اضافہ کیا ہے، کیوں کہ نوئیڈا صنعتی علاقہ ہے، یہاں ریاست کے تمام اضلاع سے یومیہ مزودور پہونچتے ہیں۔

شہر بارہ بنکی کے بھی مزدور نوئیڈا سمیت تمام مغربی اترپردیش میں جاتے ہیں، اسی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے اپیل کی ہے کہ 20 مارچ کے بعد جو بھی افراد مغربی اترپردیش سے واپس لوٹے ہیں، وہ یا عوام کنٹرول روم میں اطلاع دیکر اپنی سکریننگ کرانے میں مدد کریں،تاکہ ان کی وجہ سے کسی اور کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details