اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار انصاری کی بھابھی فرحت انصاری کے خلاف سمن جاری - فرحت انصاری رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کی بیوی ہے

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روی کمار گپتا نے مختار انصاری کی بھابھی فرحت انصاری کے خلاف ایک غیر قانونی زمین پر مکان تعمیر کرانے کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔

مختار انصاری کی بھابھی فرحت انصاری کے خلاف سمن جاری
مختار انصاری کی بھابھی فرحت انصاری کے خلاف سمن جاری

By

Published : Oct 7, 2021, 10:55 AM IST

لکھنؤ: چیف جوڈیشل مجسٹریٹ روی کمار گپتا نے مختار انصاری کی بھابھی فرحت انصاری کے خلاف ایک غیر منقولہ اراضی پر غیر قانونی مکان تعمیر کرانے کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ​ساتھ عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ملزم فرحت انصاری رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کی بیوی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔

اس معاملے میں فرحت انصاری کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 120 بی ، 420 ، 447 ، 448 ، 427 ، 467 ، 468 اور 471 سمیت پبلک پراپرٹی ٹو ڈیمیج کی دفعہ 3 کے تحت چارج شیٹ دائر کی گئی۔

29 اکتوبر 2020 کو اس معاملے کی ایف آئی آر لیکھپال سرجن لال نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:

ایف ائی آر میں بتایا گیا تھا کہ فرحت انصاری نے جیا ماؤ کے علاقے میں ایک خالی پڑی زمین پر غیر قانونی طور سے اپنا گھر تعمیر کرایا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے یہ کام مجرمانہ سازش کے تحت اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details