اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرزاپور: میاں بیوی نے خودکشی کی - معاملہ درج

اترپردیش کے ضلع مرزاپور کے جگنا علاقے کے یادو پور نئی بستی گاؤں کے نزدیک آج ریل وے کی مال گاڑی سے کٹ کر میاں بیوی نے خود کشی کرلی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 19, 2021, 10:21 PM IST

پولیس نے بتایا کہ نیگورا گاؤں باشندہ لکشمن دھاری کے بیٹا پون جن کی عمر 30 برس کی تھی کچھ دن پہلے کام سے گھر آیاتھا۔

آج پون اور اس کی بیوی کنچن دیوی کے درمیان کسی بات کے سلسلے میں جھگڑا ہوگیا تھا۔

جس کے بعد کنچن نے خودکشی کی بات کہہ کر گھر سے نکلی اور اس کے بعد پون بھی گھر سے نکلا۔

دونوں کے لاشئیں ریل لائن سے برآمد کئے گئے۔

پولیس کے مطابق یلوے کے میمو کے مطابق اپ لائن پر مال گاڑی سے کٹ کر ان کی موت ہوئی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے چھان بین شروع کی ہے

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details