اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1412 ہوئی

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بدھ کو 1412 ہوگئی جبکہ ریاست میں ابھی تک اس مہلک وبا سے 21 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

coronavirus victims reached in 1412 in uttar pradesh
یوپی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1412 ہوئی

By

Published : Apr 22, 2020, 9:25 PM IST

پرنسپل سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے بدھ کو کہا کہ اس وقت ریاست میں43اضلاع میں کل 1226اکٹیو کیسز ہیں جبکہ 10اضلاع کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔

وہ اضلاع جہاں صفر مثبت کیسز ہیں و پہلے سے متاثرین مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں ان اضلاع میں پیلی بھییت، ہاتھرس، لکھیم پور کھیری،پریاگ راج، بریلی، مہاراج گنج، شاہجہاں پور، ہردوئی،بارہ بنکی اور کوشامبی ہیں۔

مسٹر پرساد نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے لئے ریاست میں بڑے پیمانے پر 'پول ٹیسٹنگ'کی جارہی ہے۔

یہ ٹیسٹ تین اسپتال کررہے ہیں۔جبکہ بہت جلد ہی پریاگ راج اور جھانسی کے دواسپتالوں میں اس کی سہولیت ہوجائےگی۔

کے جی ایم یو اور میرٹھ میں منگل کو 200 پول ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اٹاوہ میں 180پول ٹیسٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے نام پر وقف تینوں لیول کے اسپتالوں کے تمام ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر کو تمام احتیاط کے ساتھ کورونا مثبت مریضوں کے علاج کے لئے پوری ٹریننگ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ اسپتالوں کے اسٹاف کو بھی تین مرحلوں میں ٹریننگ دی ہے۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے صرف پرہیز ہی سب سے بہتر علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details