اردو

urdu

By

Published : May 14, 2020, 5:46 PM IST

ETV Bharat / state

بھاری بھرکم بجلی بلز سے صارفین پریشان

لاک ڈاؤن کے ان ایام میں چھوٹے کاروبار کرنے والے اور مزدور طبقے کے لوگ بجلی کے بھاری بھرکم بل کے آنے سے کافی پریشان ہیں۔

بھاری بھرکم بجلی بل سے صارفین پریشان
بھاری بھرکم بجلی بل سے صارفین پریشان

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام لوگوں کا کام بند پڑا ہے، جس سے پیٹ بھرنا و گھر چلانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور مزدور پیشہ افراد کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ تقریبا دو ماہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے زندگی بالکل رک سی گئی ہے۔،

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بل کو معاف کرے تاکہ لوگ کچھ راحت کا سانس لے سکیں۔ لاک ڈاؤن میں کام بند ہونے کی وجہ سے معاشی بحران سے تمام کنبے پریشان ہیں ۔ ایسے میں حکومت تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کرے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل میں چھوٹ کی وجہ سے غریب خاندانوں پر بجلی بل کا جو خوف باقی ہے، کم از کم یہ ختم ہوجائے گا۔ بجلی کے بلوں کا خطرہ جو سروں پر منڈلا رہا ہے، یہ سوچ کر کہ حکومت بجلی کے تمام بلوں کو معاف کرنا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بجلی کے بلوں کو معاف نہیں کرتی ہے تو پھر تمام کنبوں پر گھر چلانے کے ساتھ ساتھ اس پر بجلی کے بلوں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی، ایسی صورتحال میں گھر چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔ اگر آپ گرمی کے اس موسم میں بجلی کا بل ادا نہیں کرتے ہیں تو بجلی کٹنے کا خدشہ ہے۔جس کی وجہ سے تمام طبقے کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details