واضح رہے کہ ڈویژن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پہلا کیس ضلع جالون میں سامنے آیا تھا جس میں ایک ڈاکٹر کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔
جھانسی اور جالون میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ ضلع للت پور جو کئی دنوں تک اس وائرس سے بچا رہا اب یہاں بھی کورونا وبأ نے دستک دے دی ہے۔ للت پور میں یہاں ایک نوجوان میں کورونا کی علامت پائی گئی ہے حالانکہ دوران علاج نوجوان کی موت ہوگئی۔
جھانسی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ضلع جالون میں اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن کے 36 کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ جھانسی میں کورونا متاثرین کی تعاد 30 ہوگئی ہے۔
جهانسی ڈویژن میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں روزانہ اوسطاً چار مریض کورونا وائرس کے شکار ہورہے ہیں۔ 18 دنوں کے اندر جهانسی ڈویزن کے تینوں اضلاع میں متاثرہ افراد کی تعداد 67 ہوچکی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں آنے والے بہت سے افراد کی کورونا رپورٹ آنا باقی ہے۔
جھانسی ڈویژن میں کورونا وائرس سے متاثرہ کئی مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ تینوں اضلاع میں نصف درجن مریض دوران علاج دم توڑ چکے ہیں جس میں سب سے زیادہ تعداد جھانسی کے مریضوں کی ہے۔
بہرحال اچھی خبر یہ ہے کہ جھانسی میں کورونا سے متاثرہ تین مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ پہلی متاثرہ خاتون ، اس کی بھابھی اور ان کے بیٹے کے کورونا رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔