اترپردیش کے ضلع بریلی میں گزشتہ بارہ دنوں سے مسلسل سو سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ مریض روزانہ پائے جا رہے ہیں۔
بریلی میں کورونا مریضوں کے اموات میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے اور ضلع میں کورونا سے ہونے والی اموات کا گراف رفتہ رفتہ نیچے آ رہا ہے۔
بریلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ کورونا سے موت کی شرح کم ہونا ایک اطمینان بخش خبر ضرور ہے، لیکن کورونا کا انفیکشن کبھی بھی کہیں سے بھی پھیل سکتا ہے۔ ایسے بھی کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں کسی شخص کے کورونا مثبت ہونے کی علامات تو نظر آئیں، لیکن وائرس کے آنے کا ذریعہ پتہ نہ چل سکا۔
گھر میں بند رہنے والے لوگوں میں کورونا مثبت ہونے کی علامات کیسے ظاہر ہونے لگیں اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔
کیونکہ گزشتہ 12 دنوں میں کورونا کیسز بڑی تعداد میں بڑھے ہیں۔
01 اگست کو 148 کورونا مثبت اور 2 افراد کی موت
02 اگست کو 153 کورونا مثبت اور 3 افراد کی موت
03 اگست کو 134 کورونا مثبت اور 4 افراد کی موت
04 اگست کو 131 کورونا مثبت اور 2 افراد کی موت
05 اگست کو 112 کورونا مثبت اور 3 افراد کی موت
06 اگست کو 188 کورونا مثبت اور 5 افراد کی موت
07 اگست کو 128 کورونا مثبت اور 2 افراد کی موت
08 اگست کو 190 کورونا مثبت اور 1 افراد کی موت
09 اگست کو 198 کورونا مثبت اور 3 افراد کی موت
10 اگست کو 200 کورونا مثبت اور 2 افراد کی موت
11 اگست کو 148 کورونا مثبت اور 3 افراد کی موت
12 اگست کو 118 کورونا مثبت اور 2 افراد کی موت
کورونا وائرس نے اب بریلی کے دیہی علاقوں کا بھی رخ کرلیا ہے۔ شہر میں نافذ کی گئی سختی کے مقابلے دیہی علاقوں میں مرکز اور ریاستی حکومت کی گائیڈ لائنز پر کم ہی عمل کیا جاتا ہے۔
اسکی تازہ دلیل یہ ہے کہ پولس محکمہ، عدالت کے بعد اب سینٹرل جیل میں بھی 56 قیدی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
حالاکنہ گزشتہ دنوں میں لکھنؤ سے سکریٹری، افسران کے علاوہ خود وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی بریلی کا دورہ کیا تھا، اس کے باوجود بھی یہاں غیر متوقع نتائج سامنے آ رہے ہیں لیکن غنیمت یہ ہے کہ شرح اموات میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے۔