اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: مظفرنگر میں 19 نئے کیسز کی تصدیق - کورونا کے 39 مثبت مریض صحتیاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز ملے ہیں، وہیں اس دوران 39 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا: مظفرنگر میں 19 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: مظفرنگر میں 19 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Dec 22, 2020, 6:37 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں 19 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق '530 رپورٹز میں سے 19 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔'

وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا کے 39 مثبت مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 419 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: شوہر اہلیہ نے کھایا زہر

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے اور کچھ مریضوں کو ہوم آئسولیٹ بھی کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details