اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں کورونا کے 99 نئے کیسز - 99 کورونا رپورٹ مثبت

اے ایم یو کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے آئی رپورٹ کے مطابق '18 پی ایس سی جوان، 7 بینک ملازمین سمیت 99 کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔'

علی گڑھ میں کورونا کے 99 نئے کیسز
علی گڑھ میں کورونا کے 99 نئے کیسز

By

Published : Aug 8, 2020, 1:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا کے 99 نئے کیسز ملنے کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1927 ہو گئی ہے۔

گزشتہ شب اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اور پرائیویٹ لیب سے آئی رپورٹ کے مطابق '18 پی ایس سی جوان، 7 بینک ملازمین سمیت 99 کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔'

علی گڑھ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دراصل ان لاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کوویڈ۔19: ملک میں 13.78 لاکھ کورونا سے شفایاب

وہیں علی گڑھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ 'اپنے گھروں میں محفوظ رہیں۔ ضرورت پرنے پر ہی گھر سے باہر نکلے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details