اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کورونا مثبت کی دوسری رپورٹ منفی - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع سے ایک بڑی خوش خبری ہے۔ یہاں کورونا پازیٹیو کے مریض کی دوسری رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے کنبے کے تمام 11 افراد اور اس کے ایک قریبی کی رپورٹ بھی نگیٹیو آئی ہے۔ یہ تمام اطلاع خود ضلع مجسٹریٹ نے بیان جاری کر کے دی ہے۔

کورونا مثبت کی دوسری رپورٹ منفی
کورونا مثبت کی دوسری رپورٹ منفی

By

Published : Apr 8, 2020, 8:47 PM IST

قابل غور ہے کہ یکم اپریل کو ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر سرولی غوسپور تحصیل کے میلا رائے گنج گاؤں سے ایک شخص کو انسٹیٹیوشنل کوارنٹین میں بھیجا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جہاں تین اپریل کو اس کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے سترکھ کی پی ایچ ایس سی میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔

اس کے بعد مثبت مریض کے تمام اہل خانہ کو بارہ بنکی کے مییو میڈکل انسٹیٹیوٹ میں کوارنٹین کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد کی رپورٹ بدھ کو منفی پائی گئی ہے۔

منثبت مریض کے ابھی اور بھی سیمپل جانچ کے لئے بھیجے جائیں گے۔ آگے کی تمام رپورٹس نیگیٹو پائے جانے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details