اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش : گاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

اترپردیش کے شہروں میں ہی نہیں بلکہ اب گاؤں میں بھی کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور گاؤں میں کنٹینمنٹ زون میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

اترپردیش : گاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ
اترپردیش : گاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Aug 20, 2020, 3:36 PM IST

ریاست کے پانچ اضلاع اجودھیا، گونڈہ، بارہ بنکی، امبیڈکر نگر اور سلطان پور کے گاؤں میں تیزی سے کنٹینمنٹ زون بڑھ گئے ہیں۔ شہری علاقے میں کنٹینمنٹ زون تو زیادہ ہیں ہی گاؤں میں بھی اس کا پھیلا ؤ بڑی تیزی سے ہورہا ہے۔

گاؤں میں پہلے کورنا مہاجر مزدوروں کے ذریعہ پھیلا اور اب ان لاک کے بعد جسمانی فاصلے کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے اس وبا کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

آفیشیل ذرائع کے مطابق بارہ بنکی میں کل کوئنٹل کنٹینمنٹ زون 325 ہیں جس میں 179شہر علاقے ہیں جبکہ دیہی علاقے 146 ہیں۔ اسی طرح سے رائے بریلی میں کل کنٹیمنٹ زون 120 ہیں ج س میں شہری علاقے میں 52جبکہ بقیہ دیہی شعبے میں ہیں۔ سلطان پور میں کل 158 کنٹیمنٹ زون ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details