اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم ہی ترقی کا باعث'

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں 17 ویں کنووکیشن تقریب کا انعقاد ہوا۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں 17 ویں کنووکیشن تقریب، متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 3, 2019, 1:10 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST

اتر پردیش کی گورنر اور چانسلر آنندی بین پٹیل نے اس تقریب کی صدارت کی تو مہمان خصوصی کے طور پر پرمارتھ نکیتن رشیکیش کے صدر سوامی چدانند سرسوتی موجود رہے۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں 17 ویں کنووکیشن تقریب، متعلقہ ویڈیو
کنووکیشن تقریب میں کل 85 طلبہ و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 20 طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا تو 380 طلبہ و طالبات کو مختلف مضامین میں ڈگری دیگر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس مرتبہ بھی پوری تقریب کے دوران طالبات کا دبدبہ قائم رہا۔طلبہ کے مقابلے میں طالبات نے کل 85 گولڈ میڈل میں سے 56 گولڈ میڈل حاصل کرکے حاصل کرکے اپنے تعلیمی معیار کی حیثیت کا تعارف کرایا۔گورنر اور چانسلر آنندی بین پٹیل کو تریشول ایئربیس سے ایم جے پی رہہلکھنڈ یرنیورسٹی احاطے تک سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لایا گیا۔جہاں کانووکیشن کی تقریب سے قبل، گورنر آنندین پٹیل اور مہمان خصوصی پرمارتھ نکیتن رشیکیش کے صدر سوامی چدا نند سرسوتی اور وائس چانسلر انیل شکلا نے محکمہ کیمیکل سائنس کے سامنے شجر کاری کی۔ اس کے بعد ناریل پھوڑکر گرلز ہاسٹل، نصب پانچال میوزیم کی گیلری اور مرکزی لائبریری میں نصب پنچال میوزیم کی گیلری اور لائبریری آٹومیشن سافٹ ویئر کا افتتاح کیا۔ درختوں کے سایہ میں تیار ہوئے گروکل پنڈال کا بھی افتتاح کیا۔

کنووکیشن کی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران گورنر آنندی بین پٹیل نے کہا کہ بھارت کو ٹی بی سے آزاد کرنا ہے۔ اس کے لیئے انہوں نے راج بھون سے ایک مہم چلائی ہے اور21 بچوں کو گود لیا ہے، جنکو گڑ چنا کھلاکر پرورش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی سے وابستہ اور منسلک تمام کالجوں کو ایک گاؤں کو اپنانا چاہئے تاکہ دیہات کی تعلیمی ترقی ممکن ہوسکے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ عہد لیں کہ پانی کی بچت کے لئے پلاسٹک کا استعمال نہ کریں اور پانی کو بچانے کا بھی عہد لیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روہیلکھنڈ یونیورسٹی نے محض پانچ گاؤں گود لیئے ہیں، جو ناکافی ہیں۔ بلکہ ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی کے منسلک سبھی ڈگری کالوجوں کو ایک ایک گاؤں کو گود لے لیں اور خواتین کو بااختیار بنائیں، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بھی کام کریں۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والے طلبہ سے جہیز نہ لینے کا عہد لینے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف این جی او اور اداروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ دیہی علاقوں میں تمام پہلوؤں پر توجہ دیں۔

کنووکیشن کے بعد آئی ایم اے بریلی کے ڈاکٹروں نے گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ آئی ایم اے کے عہدے داران نے ٹی بی کے بابت کئے جانے والے ضروری اقدامات کی تفصیلی معلومات گورنر کو دی۔ گورنر کی تجویز کے بعد آئی ایم اے نے 15 بچوں کو گود لینے کا اعلان کیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details