اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کے لیے کانگریس کا 'یگیہ' - اردو خبر

اترپردیش کانگریس نے ریاست میں برسرقتدار یوگی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت ریاست میں قانون کا راج نہ ہو کر جنگل راج قائم ہو گیا ہے۔'

اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کے لیے کانگریس کا یگیہ
اترپردیش میں بہتر نظم و نسق کے لیے کانگریس کا یگیہ

By

Published : Jul 24, 2020, 7:29 PM IST

اترپردیش کے نظم و نسق کو لے کر کانگریس پارٹی مسلسل متحرک ہے۔ اس ترتیب میں جمعہ کو بارہ بنکی میں پارٹی کارکنان نے ریاست کے نظم و نسق کو بہتر کرنے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ کی عقل درست ہونے کے لیے 'بدھی شدھی یگیہ' کیا۔

بارہ بنکی میں کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کی ہدایت پر پارٹی کارکنان نے پارٹی دفتر کے سامنے راجہ چلہاری پارک میں شدھی بدھی یگیہ کیا۔

پارٹی کے ضلع صدر محمد محسن نے ہون کے بعد کہا کہ 'ریاست میں اس وقت جنگل راج ہے، قانون کے خلاف ہو کر انکاؤنٹرز کیے جارہے ہیں'۔

محمود محسن، ضلع صدر-----تنج پنیا، ریاستی ترجمان

انھوں نے مزید کہا کہ' روز قتل، ریپ اور یرغمال کرنے کی وارداتیں پیش آرہی ہیں لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ کو ان کا خیال نہیں ہے اس لیے ہم لوگ یہ ہون کر رہے ہیں تاکہ حکومت کی عقل درست ہو سکے'۔

اس تعلق سے کانگریس کے ریاستی ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ 'کانگریس ہر طرح سے موجودہ حکومت کو ابتر نظم و نسق کے بارے میں آگاہ کر چکی ہے لیکن وہ کچھ کر نہیں رہی ہے اس لیے اس دفعہ پارٹی کی جانب سے یگیہ کیا گیا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ خود مہنت ہیں تب ہو سکتا ہے اس یگیہ سے ان کی آنکھیں کھل جائیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details