سیاسی پارٹیاں بی جے پی کی ناکامیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ کانگریس بھی اپنی کھوئی زمین کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے اس سلسلے میں ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستداں نوئیڈا نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان کافی سرگرم ہیں۔
وہ اپنی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو کانگریس کی جانب راغب کرنے میں کامیاب بھی ہورہے ہیں اور کانگریس کو تقویت پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے نوئیڈا نارتھ بلاک میں درجن سے زائد لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے میں کامیابی حاصل کی۔