نوئیڈا:مرکزی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے کانگریس کی ضلع صدر پورشوتم ناگر کی سربراہی میں آج کانگریس کارکنان نے روزگار دو مہم کے تحت تالی تھالی بجا کر احتجاج کیا:
نوئیڈا: کانگریس کارکنان کا تالی تھالی کے ساتھ احتجاج
مرکزی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے کانگریس کی ضلع صدر پورشوتم ناگر کی سربراہی میں آج کانگریس کارکنان نے روزگار دو مہم کے تحت تالی تھالی بجا کر احتجاج کیا:
اس دوران یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا نے کہا کہ 'ملک میں تباہ ہو چکی معیشت کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے، جس کی وجہ سے طلبا مایوس اور بے بس ہیں۔
وہیں مہانگر صدر شہا الدین نے کہا کہ 'جب نوجوان روزی روٹی کی فکر میں نوکری مانگتا ہے تو ملک کے وزیر اعظم انہیں کتے پالنے اور کھلونا بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ 'کورونا وبا میں بھی وزیر اعظم کو 20 لاکھ کروڑ کے ہوا ہوائی پیکیج میں نوجوانوں کے مفاد کے لئے کچھ نہیں تھا۔
اس موقع پر یوتھ کانگریس کے دیگر کارکنان موجود رہے۔