کانگریس کارکنان کو رکن راجیہ سبھا پی ایل پنیا نے سند دےکر ان کا اعزاز کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی خدمت کرنے والے کانگریس کارکنان کو اعزاز قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن کے دوران اعلیٰ کمان کی ہدایت پر مسلسل 60 روز تک کانگریس کارکنان نے ساجھی رسوئی کے ذریعہ مہاجر مزدوروں اور غریب بے سہارا افراد کو لنچ پیکیٹ، سوکھا راشن، بسکٹ اور بچوں کے لئے دودھ کا انتظام کیا تھا۔
کانگریس کارکنان نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ اسی کے پیش نظر اعلیٰ کمان کی ہدایت پر کانگریس کارکنان کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے تاکہ کارکنان کا حوصلہ بلند ہو۔
اس موقع پر پی ایل پنیا نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی تھی جو مزدوروں کی تمام قسم سے مدد کرتی رہی۔
پنیا نے کہا کہ جو کام مرکزی حکومت اور بی جے پی کی حکومتوں کو کرنا چاہیے کانگریس پارٹی نے وہ کام کیا ہے۔