اردو

urdu

By

Published : Jun 25, 2020, 10:36 PM IST

ETV Bharat / state

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

بریلی میں کانگریس کارکنان نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا، اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج
ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں کانگریس کارکنان نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا، اس دوران پارٹی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

اس دوران کانگریس قائدین نے شہر میں واقع مہاتما گاندھی پارک سے ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ تک پیدل مارچ کیا، کانگریس کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ ملک پہلے ہی کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے لوگوں کو راحت اور رعایت دینے کے بجائے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں مسلسل اضافہ کر رہا ہے ۔

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج۔ ویڈیو

ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ڈیزل کی قیمت پٹرول سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کو کسانوں کا تیل بھی کہا جاتا ہے، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو کسانوں کو کھیت میں پانی دینا مشکل ہوجائے گا۔

ڈیزل ، پیٹرول کی اضافی قیمتوں پر کانگریس کا احتجاج

کانگریس پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار مہندی حسن نے کہا کہ قانونی نظام، محکمہ تعلیم اور مویشی پالن میں بڑے گھوٹالے ہونے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کے اقتدار کا اختیار ختم ہو گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث غریب طبقہ کی مالی حالت پہلے سے ہی خراب ہے دوسری جانب مرکزی حکومت نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوامی جیب پر دو طرفہ مار کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details