پارٹی عہدے داران نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کو اپنی فصل کی بہتر پیداوار کے لیے کھاد مہیا کرائی جائے اور اس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بریلی میں ضلع کلکٹریٹ پر کانگریس کے رہنماؤں نے پارٹی عہدے داران اور کارکنان کے ساتھ ملکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران انہوں نے حکومت اترپردیش کے پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔
ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ، 'ریاست اتر پردیش میں موجودہ اقتدار سے کوئی طبقہ مطمئن نہیں ہے۔ تعلیم کے معاملے میں اسکول گزشتہ پانچ مہینے سے بند ہیں، لیکن اسکول مالکان طلباء طالبات کے والدین اور سرپرستوں پر فیس جمع کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔