اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: جان لیوا چائنیز مانجھے کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر مامون شاہ خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'چائنیز مانجھے پر نہ صرف مکمل پابندی عائد کی جائے بلکہ جو لوگ اس کا استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔'

رامپور: جان لیوا چائنیز مانجھے کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ
رامپور: جان لیوا چائنیز مانجھے کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jul 25, 2020, 1:33 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آج ایک احتجاجی مظاہرہ چائنیز مانجھے کے خلاف کیا گیا۔ اس دوران کانگریسی کارکنان نے چائنیز مانجھے نعرے لکھی تختیاں بلند کرکے ریاستی حکومت سے چائنیز مانجھے پر مکمل طور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

رامپور میں پتنگ بازی بھی اہم شوقوں میں سے ایک شوق ہے۔ لیکن اگر یہی شوق کسی کی ناحق ہلاکت کا سبب بن جائے تو پھر یہ شوق چند لمحوں میں سدمہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

دراصل رامپور میں پتنگ بازی کے شائقین نے ایک دوسرے کی پتنگ کاٹنے کے خاطر خطرناک کیمکل لیس چائنیز مانجھے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ جس سے آئے دن افسوسناک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ کبھی سڑکوں پر بائک سوار اس مانجھے کی زد میں آکر لہولہان ہو جاتے ہیں تو کبھی راہگیروں کی چائنیز مانجھے میں گردن الجھنے سے جان تک چلی جاتی ہے۔

رامپور: جان لیوا چائنیز مانجھے کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

ایک ایسا ہی واقعہ ابھی دو روز قبل منظرعام پر آیا تھا، جب ایک پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل سے کہیں جاتے ہوئے چائنیز مانجھے میں الجھ گئے تھے۔ جس وجہ سے وہ کافی زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر کے کئی نوجوان چائنیز مانجھے کی زد میں آکر اپنی جان گنواں چکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے چائینیز مانجھے کی خرید و فروخت پر پابندی کی باوجود بھی اس کے استعمال میں کوئی کمی آتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سماجی کارکن اور کانگریس کمیٹی کے صدر مامون شاہ خاں چائنیز مانجھے کے استعمال کے خلاف اپنی مہم شروع ہے۔

اس مہم کے تحت انہوں نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ اپنی رہائش گاہ کے نزدیک کیا۔ جس میں انہوں اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ انتظامیہ نے چائنیز مانجھے پر پابندی کا تو اعلان کر دیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی جائزہ نہیں لیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'چائنیز مانجھے پر نہ صرف مکمل پابندی عائد کی جائے بلکہ جو لوگ اس کا استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔'

وہیں انہوں نے پتنگ شائقین سے بھی اپیل کہ وہ ایسا شوق نہ رکھیں جو کسی کی زندگی کے خاتمے کا سبب بنے۔'

اس موقع پر کانگریسی کارکنان 'چائنیز مانجھا' مخالف نعرے لکھی ہوئی تختیاں بھی ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details