مراد آباد کے ڈی ایم دفتر کے سامنے عوام میں پرچے تقسیم کرکے انھیں یہ بتایا گیا کی بی جے پی حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکن حاصل ہوا سب کا وناش صرف بی جے پی کا وکاس ہوا ہے۔
کانگریس کارکن ایس گپتا کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ملک اور اتر پردیش کی معاشی استحکام ختم ہونے کے حالات میں ہیں اور بےروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ ملک اور ریاست میں بڑھتی بے روزگاری سے آج کا نوجوان مایوس ہے۔
کانگریس کا بی جے پی کے خلاف منفرد احتجاج اس گپتا نے مزید کہا کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ روزگار تیزی سے ختم ہو رہے ہیں شکشا متر، ہوم گارڈ، آگنواڑی ملازم، مدرسہ اساتذہ اور تمام نوکریاں لگاتار ختم ہورہی ہے۔
ایس گپتا نے آخر میں یہ کہا کہ کانگریس ملک کی بگڑتی معیشت کو لے کر فکرمند ہے کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر اترپردیش کانگریس کمیٹی پانچ نومبر سے 15 نومبر تک لگاتار بی جے پی کے خلاف احتجاج، سیمینار، جلسے اور جگہ جگہ عوام کو پرچے بانٹ کر بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔