اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کا ساوتری بائی پھولے کی یومِ پیدائش پر خراج عقیدت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ساوتری بائی پھولے کی یومِ پیدائش کے موقع پر کانگریس ضلع دفتر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کا ساوتری بائی پھولے کی یومِ پیدائش پر خراج عقیدت
کانگریس کا ساوتری بائی پھولے کی یومِ پیدائش پر خراج عقیدت

By

Published : Jan 3, 2021, 7:57 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں کانگریس پارٹی کے ضلع دفتر میں ملک کی پہلی خاتون استانی ساوتری بائی پھولے کی گلپوشی کرکے یوم پیدائش کا جشن منایا گیا اور جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

کانگریس کا ساوتری بائی پھولے کی یومِ پیدائش پر خراج عقیدت

اس موقع پر کانگریسی کارکنان نے ساوتری بائی پھولے کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ ساوتری بائی مصلح سماج اور ملک کی اول خاتون استانی تھیں ان کے یومِ پیدائش پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے نے ملک سے چھوا چھوت اور ستی رواج کو ختم کیا، آج ہم سب لوگوں کو ان سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details