اردو

urdu

ETV Bharat / state

' وکاس دوبے معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی تشویشناک' - کانپور شہر میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل

بارہ بنکی میں پی ایل پنیا نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جس وکاس دوبے کی تلاش میں 10 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار لگے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اسےاب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

' وکاس دوبے معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی تشویشناک'
' وکاس دوبے معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی تشویشناک'

By

Published : Jul 9, 2020, 10:08 AM IST

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے کانپور شہر میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل اور وکاس دوبے کو گرفتار نہ کر پانے کے معاملے میں حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

' وکاس دوبے معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی تشویشناک'

پی ایل پنیا نے اس معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وکاس دوبے کے دو اور ساتھی انکاؤنٹر میں ہلاک

بارہ بنکی میں پی ایل پنیا نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جس وکاس دوبے کی تلاش میں 10 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار لگے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اسےاب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی خود اتر پردیش سے رکن پارلیمان ہیں اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ وکاس دوبے بی جے پی رہنماؤں کیبوجہ سے پھل پھول رہا تھا۔ اس کے باوجود وزیراعظم یہ بی جے پی کے قومی صدر کا اس پر ایک لفظ نہ بولنا تشویشناک ہے۔

گوڈ ورک کے لئے ہوتا ہے پسماندہ طبقات کے افراد کا انکاؤنٹروہیں پنیا سے جب یہ سوال کیا گیا کہ پسماندہ طبقات کے افراد کا چھوٹے موٹے معملات میں قتل کر دیا جاتا ہے اور وکاس دوبے جیسا ملزم 60 مقدمے ہونے کے بعد بھی گھومتا رہتا ہے۔ اس پر پنیا نے کہا کہ وہ اس پر زیادہ کچھ نہیں بولنا چاپتے، لیکن یوپی سمیت ملک میں یہ جتنے بھی انکاؤنٹر ہوتے ہیں۔ان میں گڈ ورک کے لئے پسماندہ طبقات کے افراد کو نشانا بنایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details