اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس عوام کو گمراہ کر رہی ہے' - این پی آر کی خبر

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر دشینت گوتم نے کہا کہ کانگریس عوام کو سی اے اے کے تعلق سے گمراہ کر رہی ہے اور اس کو وہ کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر دشینت گوتم
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر دشینت گوتم

By

Published : Jan 4, 2020, 9:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نائب صدر دشینت گوتم نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے بی جے پی کو نشانہ بناتی آئی ہے تاکہ اپنا ووٹ بینک بنا مضبوط کر سکے۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر دشینت گوتم

انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس بی جے پی اور مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کر رہی ہے اور یہ اس کا سیاسی کھیل ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں چل رہے مظاہرے پر حکومت کی طرف داری کرتے ہوئے دشینت گوتم نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے پورے ملک میں ایک مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو سی اے اے کے بارے میں جو غلط فہمی ہے اس کو دور کیا جا سکے اور سچ کو سامنے لایا جا سکے۔

دشینت گوتم نے پرینکا گاندھی واڈرا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بی جے پی کے بارے میں بہت کچھ بولتی رہتی ہیں جبکہ یہ سچ نہیں ہے۔ حکومت کو نشانہ بناتی رہتی ہیں کیونکہ یہ ان کی سیاسی چال ہے اور عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے جھوٹ کو عوام سمجھ چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ سمٹ کر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ان کا مذہب صرف سیاست ہے۔

سی اے اے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کانگریس اس کی مخالفت کر رہی ہے وہ کانگریس پارٹی ہی لے کر آئی تھی، ہم تو صرف عملی جامہ پہنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو لے کر کانگریس اقوام متحدہ میں لے کر گئی، اس لیے یہ ایک سازش ہے اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور ان کو ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سی اے اے، این آر سی اور ایم پی آر پر عوامی بحث

ABOUT THE AUTHOR

...view details