اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Minority Cell گیتا پریس کو گاندھی پیس ایوارڈ دینا بابا صاحب کی توہین: جاوید خان - دینا بابا صاحب کی توہین قرار

نوئیڈا میں کانگریس اقلیتی سیل کے سٹی صدر جاوید خان نے گیتا پریس کو گاندھی پیس پرائز دینا بابا صاحب کی توہین قرار دیتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم روانہ کیا۔

گیتا پریس کو گاندھی پیس ایوارڈ دینا بابا صاحب کی توہین:جاوید خان
گیتا پریس کو گاندھی پیس ایوارڈ دینا بابا صاحب کی توہین:جاوید خان

By

Published : Jul 20, 2023, 2:57 PM IST

گیتا پریس کو گاندھی پیس ایوارڈ دینا بابا صاحب کی توہین:جاوید خان

نوئیڈا: ریاست اترپردیش میں ضلع نوئیڈا کے کانگریس کمیٹی گوتم بدھ نگر اقلیتی ضلع چیرمین جاوید خان کی قیادت میں سٹی مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا گیا جس میں گیتا پریس کو گاندھی پیس ایوارڈ دینے پر اعتراض کیا گیا۔ کانگریس کارکنان سٹی مجسٹریٹ کے باہر جمع ہوئے اور گورکھپور کے گیتا پریس کو گاندھی امن انعام دینے کے خلاف احتجاج کیا۔

ناراض کارکنوں نے کہا کہ بھارت رتن بابا صاحب پر ذات پات کے تبصرے کرنے والوں کو یہ اعزاز دینا صحیح نہیں ہے۔ احتجاج کے اختتام کے بعد کارکنوں نے صدر کے نام اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کیا۔ ضلع چیرمین جاوید خان کی قیادت میں کارکنوں نے حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس کی اشاعت کو سال 2021 کا گاندھی امن انعام دینے کے فیصلے سے ملک میں رہنے والے لوگوں کا ایک بڑا طبقہ دکھی ہے۔

مقررین نے کہا کہ بابا صاحب کے تئیں توہین آمیز مضامین لکھنے والوں کو گاندھی ایوارڈ دینا مناسب نہیں ہے۔ دلت سماج سمجھ رہا ہے کہ مودی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ صرف بابا صاحب کے سماجی تبدیلی کے فلسفے کو کمزور اور نیچا دکھانے کے لیے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Prof Faizan Mustafa پروفیسر فیضان مصطفٰی سی این ایل یو کے وائس چانسلر مقرر

اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی گوتم بدھ نگر اقلیتی ضلع چیرمین جاوید خان، کانگریس لیڈر ایڈوکیٹ دنیش آوانہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر، سابق صدر نوئیڈا کانگریس شہاب الدین ، پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری، کانگریس لیڈر سنجے تنیجا، سابق سکریٹری کشال پال بگھیل، محمد واحد، سچن، ستیندر، منوج، شبنم، سلمیٰ، گلاب، اسماء، تمنا، سنہری، سبھاش داس، جگپال چوہان اور دیگر لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details