اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچایت انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

کانگریس رہنما شاہنواز عالم نے کہا کہ 'گزشتہ 30 برسوں سے ملائم سنگھ یادو ضرورت کے مطابق اپنا متناسب ووٹ بی جے پی میں منتقل کر رہے ہیں، لیکن اب اُن کا پریوار کھل کر سامنے آ گیا ہے۔'

congress leader shahnawaz alam
شاہنواز عالم

By

Published : Apr 9, 2021, 11:50 AM IST

یوپی کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین شاہنواز عالم نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو کی بہن سندھیا یادو کا ضلع پنچایت انتخابات میں بی جے پی امیدوار ہونا، ایس پی صدر اور بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات کی ایک اور مثال ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مسلمانوں سے ضلع پنچایت انتخابات میں کانگریس کے حمایت یافتہ امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس اقلیتی محکمہ کے ریاستی چیئرمین نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی بھانجی اور سابق ایس پی ممبر دھرمیندر یادو کی بہن سندھیا یادو بی جے پی کے امیدوار کی حیثیت سے گھگھور وارڈ 18 سے امیدوار بنتی ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ضرورت پڑنے پر اپنے سماجوادی پارٹی اپنے ووٹوں کو بی جے پی میں منتقل کرنے کا کام، جو وہ گذشتہ 30 برسوں سے چھپ چھپاتے کر رہے تھے، اب وہ کھلے عام کر رہے ہیں۔

شاہنواز عالم نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو کو یوگی حکومت سے وائی پلس سیکیورٹی ملنا اور نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں رام گوپال یادو کو بچانے کے لئے اعظم خان کو بلی کا بکرا کا بنا کر جیل بھیجنے کے بعد اپرنا یادو کا بھاجپا میں شامل ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

کووڈ 19 سے متعلق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رمضان میں عبادت کریں: مولانا خالد رشید

عالم نے کہا کہ مسلمانوں کو اب یہ سمجھنا چاہئے کہ جس ایس پی کو وہ گذشتہ 30 سالوں میں اپنا 20 فیصد ووٹ 5 فیصد آبادی والے قائد کو ووٹ کررہے ہیں، اب اُن کا اہل خانہ کھل کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details