ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا مہا نگر کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں راہل گاندھی کی رکنیت کی منسوخی کے خلاف دہلی کے لال قلعہ سے مشعل جلوس نکال کر احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر نوئیڈا میٹروپولیٹن کانگریس کے صدر رام کمار نے بھی خطاب کیا۔ رام کمار تنور نے کہا کہ مودی حکومت نے اڈانی، نیرو مودی، للت مودی، موہت چوکسی کو قرض دے کر اس ملک کے خزانے کا پیسہ برباد کیا اور اس لڑائی کو راہل گاندھی نے ایوان میں بار بار اٹھایا جس سے ناراض ہو کر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس لڑائی کو ہر گاؤں اور ہر گلی میں لے جائے گی۔
نوئیڈا کانگریس کے صدر رام کمار تنور نے کہا کہ برطانوی راج کے زمانے سے ہی اس وقت کی طاقتوں نے آزاد ہندوستان میں انقلابیوں اور پنڈت جواہر لعل نہرو، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سمیت کئی گاندھیائی لیڈروں کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے بڑی سازشیں کیں۔ لیکن جیسے جیسے اس گاندھیائی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ویسے ویسے یہ آواز اور طاقت کے ساتھ ملک کی سڑکوں پر بلند ہوئی ہے۔ایسی مثالیں ہندوستانی سیاست میں موجود ہیں۔اب ایک اور تحریک ان مکاروں کو اکھاڑ پھینکے گیں۔