لکھنؤ: کانگریس رہنما پی ایل پونیا نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک کے لئے وزیر اعظم کا فیصلہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا جائے گا۔ پی ایل پونیا نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد اتحاد کے منتخب ارکان پی ایم کا انتخاب کریں گے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ محاذ بنانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوچکی ہیں اور اس ضمن میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کے دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں اپوزیشن اتحاد کی پہلی میٹنگ 23 جون کو بہار کے پٹنہ میں منعقد ہوئی تھی اور دوسری میٹنگ کرناٹک کے بنگلورو میں 17-18 جولائی کو منعقد ہوئی تھی۔ جبکہ تیسرا اجلاس مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں منعقد ہونے والا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے INDIA یا 'Indian National Developmental Inclusive Alliance' کانگریس سمیت 26 اپوزیشن پارٹیوں کا ایک گروپ بنایا ہے۔
اپوزیشن پارٹیاں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوئی ہیں، جس کی قیادت پی ایم مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کر رہی ہے، اور این ڈی اے کو 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں مرکز میں مسلسل تیسری بار جیتنے سے روکنا ہے۔