ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے Rampur Congress leader Nawab Azim Ali Khan Press Conference کہا کہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں خواتین بڑی تعداد میں کانگریس سے وابستہ ہو رہی ہیں اور 2022 اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 میں اترپردیش میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کا انتخابی منشور بھی جاری کیا گیا۔
بی ایس پی حکومت کے سابق وزیر نواب کاظم علی خاں نے کانگریس کے ضلعی دفتر پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے بتایا کہ اترپردیش میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔
انہوں نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رہنماء اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی کی قیادت میں خواتین بڑی تعداد میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی خصوصی طور پر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے 40 فیصد حصہ داری کی بات کر چکی ہیں۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں کانگریس جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو منصوبے اس منشور میں درج کئے گئے ہیں حکومت کی تشکیل ہونے پر ان تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔