نوئیڈا اتر پردیش کے سیکٹر 29 میں واقع میڈیا کلب میں ایس پی لیڈر جگدیش شرما SP leader Jagdish Sharma کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگدیش شرما نے کہا کہ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو Akhilesh Yadav کی تمام مذاہب کے لوگوں کو عزت دینے اور ان کی ترقیاتی سیاست سے متاثر ہو کر میں نے دسمبر میں قومی صدر سے ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
واضح رہے کہ جگدیش شرما بی ایس پی میں مغربی اتر پردیش کے کوآرڈینیٹر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بی ایس پی کی غلط پالیسیوں Policy Of BSP کی وجہ سے سنہ 2014 میں بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں چلے گئے، جہاں وہ اے آئی سی سی کے رکن تھے اور اب سماج وادی پارٹی میں شامل Jagdish Sharma Joins Samajwadi Party ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کو مضبوط کرنا ہے۔ میں نے تنظیم میں کام کیا ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کروں گا، خاص کر برہمن سماج کو پارٹی سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کروں گا۔ پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا اور اگر کسی اور کو ٹکٹ دیا تو دل و جان سے الیکشن جیتنے میں مدد کروں گا۔