اتر پردیش میں ضلع نوئیڈا مہانگر کانگریس کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں آج سوک سوشل آؤٹ ریچ کے نومنتخب عہدیدار ایڈوکیٹ دنیش اوانا کا پارٹی دفتر میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران درجنوں کارکنان کو کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔
اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کے حکم پر 9 اگست کو بی جے پی گدی چھوڑو مارچ کا بھی اعلان کیا گیا اور اٹا مارکیٹ سے نیا بانس تک پیدل ہونے والے مارچ میں زیادہ سے زیادہ کانگریس کارکنان کی شرکت کرنے کی درخواست کی گئی۔