اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Criticizes Yogi on Dalit issue: 'یوگی کو انتخابات کے وقت ہی دلت یاد آتے ہیں'

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں UP Polls 2022 کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اس دوران ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اترپردیش کانگریس ترجمان تنج پنیا Congress Criticise to Yogi نے یوگی آدتیہ ناتھ کو دلت مخالف بتائے ہوئے کہا کہ' انتخابات کے وقت ہی انہیں دلت یاد آتے ہیں۔'

congress criticises Yogi for eating food at Dalit family
یوگی کو انتخابات کے وقت ہی دلت یاد آتے ہیں

By

Published : Jan 18, 2022, 5:15 PM IST

بارہ بنکی: اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان UP Polls 2022 ہوتے ہی ریاست کی سیاست میں اتھل مچی ہوئی ہے۔ اس دوران جوڑ توڑ اور الزام تراشی کا سلسلہ عروج پر ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور بڑے بڑے وعدے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو

جمہوریت کے اس تہوار کو سیاسی جماعتیں اپنے نفع نقصان کے لیے خوب استعمال کررہی ہیں۔ گذشتہ روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دلت کے گھر کھانا کھانے پر اپوزیشن سیاست قرار دیا۔

ریاستی کانگریس ترجمان تنج پنیا نے Congress Criticise to Yogi یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' انتخابات کے دوران ہی یوگی آدتیہ ناتھ کودلت یاد آتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ' ریاست میں دلتوں پر ظلم ہوئے۔ رات کے وقت جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کو جلادیا جاتا ہے۔'


انہوں نے یوگی حکومت پر الزام عائد کیا کرتےہوئے کہاکہ' پانچ برس تک یوگی حکومت نے دلتوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ دلتوں کا استحصال ہوتا رہا اور حکومت خاموش رہی۔'

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے دلتوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی کوشش کی یہاں تک کہ وزیراعلیٰ کی رہائیش گاہ میں آنے سے قبل ان پر گنگا جل چھڑکا جاتا تھا۔ بی جے پی دلت مخالف ہے اور امسال انتخابات میں دلت انہیں سبق سکھائے گی۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details