ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور پارٹی کے اسمبلی میں لیڈر انورادھا مشر اسمیت دیگر چار اراکین احتجاج میں شامل تھے۔ ان کے ہاتھوں میں مہنگائی کے ضمن میں پوسٹر بھی تھے جس پر ’’گیس کی قیمتیں کم کرو،مہنگائی ڈائن کھائےجاتے ہے‘‘ جیسے نعرے آویزاں تھے۔
گیس سلنڈر کے ساتھ کانگریس کا اسمبلی احاطے میں احتجاج
اترپردیش اسمبلی کے جمعرات سے شروع ہوئے بجٹ اجلاس کے آج دوسرے دن کانگریس اراکین اسمبلی نے اسمبلی احاطے میں رسوئی گیس سلنڈروں کے ساتھ احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔
گیس سلنڈر کے ساتھ کانگریس کا اسمبلی احاطے میں احتجاج
ریاستی صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ملک کے عام آدمی اور غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کچھ بڑے سرمایہ کاروں کے اشارے پر کام کرہی ہے۔ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کبھی نہیں کیا گیا جتنا کہ اس حکومت نے دو دن قبل کیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومت مہنگائی پر قابو حاصل کرنے میں مکمل طور سے ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 8:15 AM IST