نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا ضلع میں کورونا وائرس کے دو فعل کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔دو نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ چند روز قبل بھی ایک کورونا سے متاثرہ مریض سامنے آیا تھا۔ ان سب کے نمونے جینوم کی ترتیب (سیکوئنس) کے لیے کے جی ایم یو کی مائیکرو بیالوجی لیب میں بھیجے جائیں گے۔
دونوں مریضوں حالت کیسی ہے؟
نوئیڈا میں پائے جانے والے دو نئے کورونا مریضوں کی ٹریول ہسٹری کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دونوں مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ دونوں میں کورونا کی ہلکی علامات تھیں۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔ خاندان کے کسی فرد میں کورونا کی علامات نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ نوئیڈا سمیت پورے ضلع میں کووڈ کو لے کر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کوویڈ پروٹوکول کو اپنانے کی اپیل کر رہا ہے۔