ملک بھر میں بلیک فنگس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے، اس کے پیش نظر بیماری کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مرادآباد میں بلیک فنگس کے سات مریضوں کی تصدیق - up news
بلیک فنگس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے روک تھام کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مرادآباد میں بلیک فنگس کے سات مریضوں کی تصدیق
اس دوران مرادآباد سیول لائن ہاسپٹل کے اے سی ایم او دنیش کمار پریمی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرادآباد میں اب تک بلیک فنگس کے سات مریض سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں سے چھ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور ایک مریض کو میرٹ ریفر کیا گیا ہے۔
مرادآباد سول لائن ہسپتال میں بلیک فنگس کے مریضوں کی علاج کے لیے تمام سہولیات مہیا ہے، ساتھ ہیں بلیک فنگس کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔