ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور مسلسل کورونا کے کیسز بڑھ ہی رہے ہیں۔ ہر دن کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔
مظفرنگر ضلع میں آج کورونا کے ایک ساتھ 87 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 47 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 899 ہوگئی ہے۔ مظفرنگر ضلع میں اب تک 28 کورونا مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہیں۔