پروفیسرز نے کہا کہ سید محمد افضل (آئی پی ایس) نہایت مخلص، قوم و ملت کے سچے ہمدرد اور نیک طبیعت کے مالک تھے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے، ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کی اور نہ صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھی رجسٹرار رہے۔ ان کی عمر 56 برس تھی۔ انہوں نے اے ایم یو سے تعلیم حاصل کی اور اردو کو اپنے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پرچا لیا۔
جب اے ایم یو کے وائس چانسلر حامد انصاری تھے، اس وقت یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی رہے یہاں کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے بھی رجسٹرار رہے۔ ایک سال قبل ان کو برین کینسر ہوا تھا ممبئی میں علاج بھی ہوا کچھ روز قبل ان کا انتقال ہوگیا۔
اے ایم یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی نے بتایا کہ افضل صاحب کا دنیا سے رخصت ہو جانا محض ان کے خاندان والوں کا نقصان نہیں ہے بلکہ ان کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا پوری قوم کا اور ملک کا بڑا نقصان ہے۔ وہ سماج کے کمزور طبقے کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے تھے۔