تعزیتی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے لال بہادر یادو نے کہا کہ آج جوالا پرساد یادو ہمارے درمیان میں نہیں ہے، لیکن ان کے ذریعہ کی جانے والی جدوجہد آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ ان کی شناخت ہمیشہ کمزور غریب کی آواز ہی رہتی تھی وہ زندگی بھر کمزوروں کی آواز رہے اور وہ اپنی قیادت کے دم پر چار مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جوالا پرساد یادو ممبر اسمبلی رہتے ہوئے انہوں نے ترقی کی راہ ہموار کی اور ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز سنتے اور اس پر کام کرتے تھے اور کبھی اپنے کارکنوں کے حوصلے کو پست نہیں ہونے دیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ملائم سنگھ یادو کے بہت پر اعتماد تھے۔ ملائم سنگھ یادو ہمیشہ ان سے ضلع کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے انہوں نے کبھی بھی اپنے نظریے سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی بات ان کی شناخت تھی۔