وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے جنتا کرفیو کی اپیل کی تھی جس کے بعد عوام نے اس ترکیب کو نہ صرف سراہا بلکہ اس کی حمایت بھی کی لیکن جیسے ہی جنتا کرفیو ختم ہوا لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر نظر آنے لگا جس کے بعد احتیاطاً ضلع کلکٹر پلکیت کھرے نے ضلع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔
لاک ڈاؤن کے پہیش نظر پولیس دوکانوں کو بند کراتی ہوئی نظر آئی اور کورونا وائرس کے تئیں لوگوں کو بیدار بھی کیا۔