اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ - اترپردیش

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کانپور میں کورونا وائرس کے 174 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 1174 ہوگئی ہے۔

corona virus
corona virus

By

Published : Jul 21, 2020, 12:49 PM IST

اتر پردیش میں کووڈ-19 کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ریاست میں اب تک 49 ہزار 247 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اترپردیش کے صنعتی شہر کانپور کے دس تھانہ علاقوں میں مکمل تالا بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر برہم دیو رام تیواری نے کہا 'گزشتہ تین دنوں سے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر آج رات دس بجے سے کانپور کے 10 تھانہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے'۔

انہوں نے بتایا 'ضلع کے چکیری، کلیان پور، نوبستا، برہ، قدوائی نگر، گووند نگر، کاکدیو، کوتوالی، نواب گنج اور سوروپ نگر میں آج رات سے جمعہ کی رات تک مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کے احکامات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ان تھانوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا'۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کانپور میں کورونا وائرس کے 174 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد فعال مریضوں کی تعداد 1174 ہوگئی ہے۔

وہیں اگر پوری ریاست کی بات کریں تو اتر پردیش میں کووڈ-19 سے اب تک 49 ہزار 247 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1 ہزار 146 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں اب تک 29 ہزار 845 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
جھارکھنڈ: ایک ہی خاندان کے پانچ لوگوں کی کورونا سے موت
مدھیہ پردیش: گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details