اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی امیدوار کے خلاف الیکش کمیشن میں شکایت درج - بارہ بنکی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بی جے پی امیدوار اوپیندر راوت کی پرچہ نامزدگی کے دوران بڑی تعداد میں بی جے پی حامیوں کی موجودگی کا معاملہ اب الیکشن کمیشن تک پہونچ گیا ہے۔

بی جے پی امیدوار کے خلاف الیکش کمیشن میں شکایت درج

By

Published : Apr 20, 2019, 1:54 PM IST

پرچہ نامزدگی کے دوران بڑی تعدادا میں بی جے پی حامیوں کی شمولیت کا معاملہ میں کانگریس امیدوار تنج پنیا نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بارہ بنکی کلکٹریٹ میں بی جے پی امیدوار اوپیندر راوت نے پرچہ نامزدگی کی تھی، اس دوران کلکٹریٹ میں ان کے ساتھ تقریبا1 درجن بی جے پی لیڈر اور کارکنان ان کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے تھے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق امیدوار کے ساتھ صرف 4 پر پوزل کرنے والے پرچہ نامزدگی کے وقت موجود رہ سکتے ہیں، جبکہ بی جے امیدوار کے ساتھ بی جے پی رکن اسمبلی شرد اوستھی، ستیش شرما، ساکیندر ورما اور بیجناتھ راوت موجود تھے، اس کے علاوہ نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چیئرمین رنجیت بہادر شریواستو، بی جے پی ضلع صدر اودھیش شریواستو، سنتوش سنگھ، دنیش کمار کے علاوہ اور بھی کئی بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

اس معاملے میں کانگریس امیدوار نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب جمعرات کو بی جے پی امیدوار سے اس معاملےمیں بات کی تو انہوں نے اسے قانونا جائز قرار دیا۔

پولیس بھی مذکورہ معاملے میں خاموش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details