نوئیڈا: ریاست اترپردش کے ضلع نوئیڈا کے ایک ہائی سوسائٹی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اور سوسائٹی کی خواتین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی نظر آرہی ہے۔ الزام ہے کہ پولیس اور بی جے پی لیڈر نے ساز باز سے فرضی ایس ڈی ایم کو سوسائٹی میں بلایا تھا۔ اس کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔دراصل نوئیڈا کے سیکٹر 78 میں واقع ہائیڈ پارک سوسائٹی میں اے او اے کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان کئی مہینوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔
Fake SDM In Noida فرضی ایس ڈی ایم کو بچانے پہنچی بی جے پی لیڈر، سوسائٹی میں ہنگامہ - نوئیڈا کے سیکٹر 78 میں واقع ہائیڈ پارک سوسائٹی
نوئیڈا کے سیکٹر 78 میں واقع ہائیڈ پارک سوسائٹی میں بی جے پی کے اراکین ایک فرضی ڈی ایم کا دفاع کرنے کے مقصد سے میدان میں اتر آئے۔ اس سے تنازع سلجھنے کے بجائے مزید شد اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا اس معاملے کو لے کر ایک ویڈیو وائر ہو رہا ہے۔
اس جھگڑے میں بی جے پی کی خاتون لیڈر اپنے کارکنوں کے ساتھ سوسائٹی پہنچی اور دوسری گروپ کا ساتھ دیا۔ یہ سنتے ہی سماج کے لوگ جمع ہوگئے اور بی جے پی لیڈروں کو سوسائٹی چھوڑنے کو کہا۔ سوسائٹی کے مکینوں کے الزام کے مطابق ایک فرضی ایس ڈی ایم پولیس کی موجودگی میں سوسائٹی میں پہنچا اور دوسرے گروپ پر اے او اے کے حوالے کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔
ساز باز کا الزام:
شک کی بنیاد پر آئے فرضی ایس ڈی ایم سے مکینوں نے شناختی کارڈ مانگا تو وہ گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔ الزام ہے کہ یہ فرضی ایس ڈی ایم پولیس اور بی جے پی لیڈر کی ملی بھگت سے سوسائٹی میں آیا تھا۔ آپ کو بتا دیں۔ اس سوسائٹی کے سابق اے او اے ممبران پر کروڑوں روپے کے غبن کا الزام ہے۔ اس معاملے میں 4 لوگوں کے خلاف جانچ چل رہی ہے۔ اسی فرضی اور جعلی ایس ڈی ایم کو بچانے اور غبن پر پردہ داری کے لئے بی جے پی کی لیڈر وہاں پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں:African Student Dies in Noida نوئیڈا میں افریقی طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت