اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا کا کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے مشہور پرائیویٹ انجینیئرنگ کالج کے طلبا میں سخت ناراضگی ہے۔

By

Published : Sep 13, 2019, 11:50 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:57 PM IST

انجینئرنگ طلبہ کی زندگی سے بڑا کھلواڑ

بتایا جاتا ہے کہ کالج انتظامیہ نے تقریبآ 500 پسماندہ ذات کے طبقے کے طلبا کا داخلہ مفت میں لیا تھا. لیکن ایک برس بعد کالج انتظامیہ نے ان طلبا سے فیس کا مطالبہ کر دیا ہے. یہیں نہیں ان طلبا نے کالج انتظامیہ پر ان کو ملنے والے وظیفے میں بھی الٹ پھیر کا الزام لگایا ہے. کالج انتظامیہ کے اس رویہ سے طلبا اپنے مستقبل کے لیے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔

انجینئرنگ طلبہ کی زندگی سے بڑا کھلواڑ
بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ دفتر پر مظاہرہ کر رہے یہ تمام طلبا بارہ بنکی کے سیٹھ وشمبھر ناتھ انجئینیرنگ کالج کے ہیں.

کالج انتظامیہ نے ایک برس قبل ان کا ایڈمیشن اس شرط پر لیا تھا کہ انہیں مفت تعلیم دی جائے گی. اس کے لیے کالج انتظامیہ نے باقاعدہ ایک کاغذ پر تحریر بھی کی تھی. لیکن اب کالج انتظامیہ ان سے فیس کا مطالبہ کر رہا ہے. غریب طبقے کے یہ طلبا فیس دینے کے قابل نہیں ہیں. ایسے میں انہیں زندگی خراب ہونے کا خوف ہے۔

ان طلبہ کا الزام ہے کہ انہیں آج تک اس کے بارے میں کچھ بھی معلومات کالج انتظامیہ کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔

ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر اس سب معاملہ کا ذمہ دار کون ہے؟

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details