بارش کے دوران مکان منہدم، 10 افراد کی موت - پرتاپ گڑھ مکان منہدم
اترپردیش میں مکان منہدم پرتاپ گڑھ ضلع میں بارش کے سبب گزشتہ 15 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر کچے مکانات کے منہدم ہونے و ملبے کے نیچے دبنے سے چھ خواتین سمیت دس افراد کی موت اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔
ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شتروہن ویش نے بتایا کہ مسلسل ہو رہی بارش کے سبب کچے مکانوں کے منہدم ہونے و ملبے میں دبنے سے تحصیل کنڈہ علاقے کے خاص تھانہ کنڈہ کوتوالی کے شیو ناتھ پانڈے (56)، ہتھگواں کے کٹرہ کی راج کلی (45) ، باگھرائےکے شیو لال کا پوروا کی سمپتّی دیوی (70) ، جیٹھوارہ کے چھتونہ کی نرہن (65) ،تحصیل پٹّی کے تھانہ کوہنڈور کے سرائے رجئی کی انجلی (9)، پٹّی کوتوالی کے نوادہ کی رینا (30)، تحصیل لال گنج کے کوتوالی لال گنج کے راج تارہ کے سوامی دیال (72)، سرائے لالمتی کی سروجہ دیوی (45), اودے پور کے چاہن پورے نہال کی نیلم (14)، سانگی پور کے بھڑہا کی افسرالنساء (50) سمیت دس افراد کی موت ہوگئی۔
جبکہ ملبے میں دبنے سے تقریبا دو درجن افراد زخمی ہی،ں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔